Home / اہم خبریں / محسن داوڑ 8 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

محسن داوڑ 8 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

شمالی وزیرستان سے گرفتار ایم این اے محسن داوڑ کو بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا ، جہاں عدالت نے اُنہیں آٹھ دن کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

میران شاہ واقعہ کی ایف آئی آر میں محسن داوڑ سمیت 9 افراد نامزدہیں، ایف آئی آر کےمطابق محسن داوڑ،علی وزیر نے مسلح ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار گیا تھا،پی ٹی ایم رہنما خاڑ کمر چیک پوسٹ پرحملے کےبعد سے مفرور تھے۔

خاڑ چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد رکن اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم محسن داوڑ ہجوم کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی بنوں انسپکٹر محمد جلیل خان کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں دہشت گردی، 302، 324 اور دیگر سمیت کل 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر نے مسلح ساتھیوں سمیت سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں