Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / قائمہ کمیٹی اطلاعات کا اجلاس، پی پی ورکرز، پارلیمنٹرینز پر تشدد کی مذمت

قائمہ کمیٹی اطلاعات کا اجلاس، پی پی ورکرز، پارلیمنٹرینز پر تشدد کی مذمت

اسلام آباد( شہروزسے) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز اور پارلیمنٹرنز پر پولیس تشدد اورگرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین جاوید لطیف نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ریلی سے اراکین اسمبلی کی گرفتاری اور کارکنوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے، اطلاعات کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے حکومت کی اشتہارات پالیسی پر کئی سوالات کئے۔جاوید لطیف نے کہا کہ یوم تکبیر کے پروگراموں کا سرکاری ٹی وی پر بلیک آئوٹ کیاگیاجو افسوسناک ہے۔ نوازشریف کو جیل تک لے جانے والی ریلی کی کوریج سے میڈیا کو روکاگیا جس پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزاد، خودمختار میڈیا ملک کو مضبوط کرتا ہے، کسی بھی ایونٹ کی کوریج سے کسی کو نہیں روکا اگر کوئی خلاء ہوا تو اس کو دور کیا جائے گا۔بہتری کی گنجائش ہے اپوزیشن بھی پاکستان کی بات کرتی ہے کوریج سے کیوں روکیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ

میڈیا میں بہت بڑا بحران آیا ہوا ہے ،اشتہارات جو میڈیا کو ملتے ہیں وہ پچاسی فیصد نجی ہیں صرف پندرہ فیصد سرکاری اشتہارات ہیں، میڈیا سے موجودہ حکومت تصادم نہیں چاہتی۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل نے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی میں کمیٹی کی تجاویز شامل کردی ہیں ۔ پی آر اے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی گزشتہ روز کی ایوان میں دی گئی رولنگ کی روشنی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات میں صدر پی آر اے بہزاد سلیمی، سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو اور سیکرٹری اطلاعات علی شیر نے شرکت کی۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں