Home / اہم خبریں / فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر ضلع پولیس کو خراج تحسین

فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر ضلع پولیس کو خراج تحسین

گوجرانوالہ (منیر مغل سے) ملکی ریوینو بڑھانے میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے۔ تجارتی حلقوں کو پر امن فضا مہیا کر یں گے۔ شہریوں کی عزتِ نفس مجروح کر نے والے شر پسند عناصر کے لئے کو ئی گنجائش نہیں چھوڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی ڈویژن نے اپنے آفس میں تاجر برادری کے عہدیداران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصدر ٹرسٹ پلازہ شیخ الیاس، انچارج سیکیورٹی لاری اڈا میجر ریٹائرڈ نبی بخش، مینجر المعراج بیکرز شہزاد، ٹائر مارکیٹ کے تاجر، ٹرسٹ پلازہ کے تاجر و دیگران موجود تھے۔ ایس پی سٹی ڈویژن عبدا لقیوم نے کہا کہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے میں تاجر برادری کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ تاجر برادری کے تحفظ کے لئے پولیس شب و روز کوشاں ہے۔تاجر برادری نے رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں اور خصوصاََ چاند رات کو امن کے فروغ کے لئے کی جانے والی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی کوششوں کو سراہتے ہوئے ضلعی پولیس کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے نمائندہ اشخاص نے ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جنہوں نے ان کے حل کے لئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔ سپرنٹنڈنٹ آف سٹی ڈویژن نے کہا کہ تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لئے اُن کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ تاجر برادی کے صدور، نمائندگان و دیگران کی طرف سے ضلع میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں