Home / اہم خبریں / عابد عرف کیلا ڈکیت گینگ کے 04ارکان تھانہ سبزی منڈی پولیس کی حراست میں۔

عابد عرف کیلا ڈکیت گینگ کے 04ارکان تھانہ سبزی منڈی پولیس کی حراست میں۔

گوجرانوالہ(دلاور ورک سے) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کی بجاآوری کرتے ہوئے ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل کی ہدایت پرڈی ایس پی کھیالی محمد نواز سیال اور ایس ایچ اوتھانہ سبزی منڈی ساجدمحمودسوہل کی ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے عابد عرف کیلا ڈکیت گینگ کے چار اراکین گرفتار کرکے دورانِ تفتیش اُن کے قبضہ سے 300000/-روپے نقدی، 02عدد موٹر سائیکلیں،10عدد موبائل فونز، 04عدد پسٹل معہ زندہ روند برآمدکرلیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے سپیشل احکامات پر رینٹ کے موٹر سائیکلوں پر کچھ لوگ روڈ راہزنی کرتے ہیں فوراََ ٹریس کر کے گرفتارکیا جائے۔موثر کارروائی کے لئے ایس پی سٹی نے ڈی ایس پی کھیالی اور تھانہ سبزی منڈی کے ایس ایچ او و دیگران پرمشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور ٹیم کی خودسپر ویژن کی۔ٹیم نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا۔علاوہ ازیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عابد عرف کیلا،حمزہ نذر،حمزہ اور ذوہیب شامل ہیں۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ ڈکیت معاشرے کا ناسور ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔جبکہ سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی ساجد محمود سوہل اور اُن کی ٹیم کو شاباش دی۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں