Home / اہم خبریں / سٹی پولیس آفیسر کا سستا رمضان بازارپیپلز کالونی کا وزٹ

سٹی پولیس آفیسر کا سستا رمضان بازارپیپلز کالونی کا وزٹ

گوجرانوالہ ( حافظ عبدالجبار سے) سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے سستا رمضان بازار پیپلز کالونی کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان سستے بازاروں کے انعقادکا مقصد عوام کو رمضان شریف میں ریلیف دینا ہے جس سے ہر طبقہ کے لوگوں کو مناسب ریلیف مل رہا ہے جہاں ہر قسم کی اشیائے صرف بازا ر سے رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے سستے رمضان بازار کے حوالے سے انتظامی امور کی تعریف کی اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو مزید ہدایت کی کہ صفائی کے حوالے سے مزید نکھار پیدا کیا جائے۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود سیکیورٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملے اور انہیں حفاظتی امور بارے بریف کیا۔۔ انہوں نے دوکانداروں کو اس امر کا پابند کیا کہ مقررہ قیمتوں سے زیادہ دام ہرگز وصول نہ کئے جائیں۔ خلاف ورز ی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی پی او نے کہا کہ رمضان سستے بازاروں میں لوگوں کو معیاری اور سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں