Home / اہم خبریں / رمضان عرف گلوسیٹھ ڈکیت گروہ کے03اراکین گرفتار

رمضان عرف گلوسیٹھ ڈکیت گروہ کے03اراکین گرفتار

گوجرانوالہ( دلاور ورک سے) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ معظم علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ محمدارشدسیکھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب رمضان عرف گلو سیٹھ ڈکیت گروہ کے تین ارکان گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے تین لاکھ روپے نقدی،ایک عدد موٹر سائیکل،04عدد پسٹل معہ متعدد زندہ روند برآمد کئے ہیں۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں زین العابدین ولد مشتاق۔۲۔قمر زمان ولد محمود اور محمد رمضان ولد اکرم ساکنائے الیاس کالونی گوجرانوالہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی پی اوڈاکٹر معین مسعود نے ایس پی ڈویژنزکی زیر نگرانی مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔ ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ معظم علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ محمد ارشد سیکھو، اے ایس آئی محمد آصف و دیگر پولیس ملازمین پرمشتمل پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے سی آر او ریکارڈ سے استفادہ کیا۔ مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت دی اور سائنٹیفک آلات کی موجودگی میں پیشہ وارانہ مہارت کو برؤئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملو ث رمضان عرف گلو سیٹھ ڈکیت گروہ کے تین ملزمان کوگرفتار کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔شر پسند عناصر اور مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے ملزمان کی گرفتاری اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور مقامی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سخت اقدامات اپنائے جا رہے ہیں۔ امن وامان کی بحالی تک سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ محمد ارشد سیکھو اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں