Home / اہم خبریں / جسٹس قاضی فائز یا کسی اور جج سے کوئی گلہ نہیں نہ عناد، عمر سرفراز

جسٹس قاضی فائز یا کسی اور جج سے کوئی گلہ نہیں نہ عناد، عمر سرفراز

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘میں میزبان منیب فاروق اپنے تجزیہ میں کہا کہ جو کارکنان اظہار یکجہتی کے لئے اپنے رہنما کے ساتھ جاتے ہیں یہ ان کا حق ہوتا ہے اور اس کا مقصد کسی قسم کا تصادم نہیں ہوتا ہے ۔ تاہم ہر حکومت کے جملے یہی ہوتے ہیں کہ اگر کسی کو عدالت جانا ہے تو جائے لیکن کار سرکار میں مداخلت نہیں ہونا چاہئے ‘ یہ وہ کلمات ہیں جو ن لیگ حکومت میں تھی تو وہ اپوزیشن کے لئے استعمال کرتی تھی اور پیپلز پارٹی حکومت میں تھی تو وہ استعمال کرتی تھی اب یہی جملے پی ٹی آئی استعمال کررہی ہے ۔وہ پروگرام کے آغاز میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے دوران ہونے والی بدمزگی ‘کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں پر گفتگو کررہے تھے ۔ سیکریٹری انفارمیشن پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لئے الیکشن کا بائیکاٹ تک کیا تھا ‘ لاٹھیاں کھائی تھیں اس لئے یہ کہنا کہ پی ٹی آئی کی عدلیہ پر دباؤ کی سوچ بھی ہوسکتی ہے درست نہ ہوگا ‘ پی ٹی آئی اور عمران خان کی

سوچ بالکل واضح ہے ‘ نیب ‘ ایف بی آر ‘ عدالتیں ان سب کو آزادانہ کام کرنا چاہئے۔ہم ریفارمز پر کام کررہے ہیں فنائنشل حوالے سے جو ریفارمز لائے جارہے ہیں اس میں شفافیت لائی جارہی ہے اگر ایف بی آر کسی کو کوئی نوٹس بھیج رہا ہے تو وہ بطور آزاد ادارہ کے کررہا ہے اس کو یہ کہنا کہ یہ دباؤ کے تحت کیا جارہا ہے درست نہ ہوگا ۔ ہمیں قاضی فائز عیسیٰ یا کسی اور جج سے یا عدلیہ سے کوئی گلہ نہیں ہے اور ناں ہی کوئی عناد دل میں رکھتے ہیں ‘کچھ لوگ ہیں جو اداروں کو متنازع بنانا چاہ رہے ہیں ‘ کیونکہ اس سے پہلے چیئرمین نیب کے خلاف ایک کمپین چلانے کی کوشش کی گئی تھی اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کے اصل بینفشری کوئی اور ہیں‘ جب تک خبر کنفرم نہ ہو اس پر تبصرہ نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا ۔ رانا افضل نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمر چیمہ غلط بیانی کر رہے ہیں خود صدر مملکت نے کہا ہے کہ یہ ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو چلے گئے ہیں یہ غالباً پانچ یا تین ریفرنس ہیں ‘ اس وقت یہ سب فاشزم کی طرف جارہے ہیں اس میں کس کس کی ملی بھگت ہے وہ وقت سب کے سامنے لے آئے گا ۔ انہوں نے نیب کا بھی غلط استعمال کیا ہے ‘ہم سمیت پوری قوم جوڈیشری کے ساتھ کھڑی ہے ۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں