Home / اہم خبریں / تھانہ سبزی منڈی پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاون

تھانہ سبزی منڈی پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاون

گوجرانوالہ ( منیر مغل سے) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیش نظر تھانہ سبزی منڈی پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات جواری گرفتار کر لیے داوٗ پر لگی رقم ایک لاکھ بیس ہزار روپے، ایک عدد تاش موبائل فونز ودیگر سامان پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی انسپکٹر ساجد سوہل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر جواریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کمیٹی گھر کے باہر مین دروزے کے آگے بلب کی روشنی میں جواکھیلنے کے مکروہ دھندے میں مصروف ملزمان محمد عمران،شفقت علی، محمد اسلم، رانا خالد، شفاقت علی، محمد الیاس اور محمد نصیر کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا تحرک کیا جار ہا ہے۔ علاقے کے مکینوں نے تھانہ سبزی منڈی پولیس کی طرف سے کی گئی کا رروائی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ جواقانوناََ جرم ہے۔قمار بازی اس لیے حرام ہے کہ اسے حرام کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے اور وہ اللہ پاکباز ہے جو چاہے حکم کرتا ہے۔جب کہ سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی ساجد سوہل اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں