Home / اہم خبریں / ایران امریکا کشیدگی،پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے،تجزیہ کار

ایران امریکا کشیدگی،پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ اگر امریکا ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی بڑھتی ہے تو ایسی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے،مسلم لیگ نون کےسینیٹرجنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ مسلم دنیا کے اتحاد کی ضرورت ہے، تحریک انصاف کی عندلیب عباسی نے کہا کہ ہم اس خطے میں امن اوراستحکام چاہتے ہیں،سابق سفیر ایاز وزیر نے کہا کہ ایک پاکستانی کی طرح ہمیں مل کر ملک کی مفاد کی بات کرنی چاہئے۔میزبان حامد میر نے تجزیہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا اور ایران میں کشیدگی بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے دوسری طرف سعودی عرب اور ایران میں بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اگر امریکہ ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی بڑھتی ہے تو ایسی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے اور اس کے اثرات پورے خطے پر اور پاکستان پر بھی پڑ سکتے ہیں اس صورتحال میں او آئی سی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کر رہے ہیں اور پاکستان کی طرف سے کافی عرصے

سے کوشش ہے کہ سعودی عرب اور ایران کو قریب لایا جائے کیا یہ کوشش کامیاب ہوسکتی ہے۔ او آئی سی کے انڈر کچھ اور ادارے بھی ہیں ایک ادارہ ہے اسلامی فقہ اکیڈمی جو جدہ میں ہے اس کا مقصد ہے اسلامی ممالک کے اندر فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کی جائے ایک اور ادارہ ہےایران میں ہے تبریز اسلامک آرٹ یونیورسٹی جس کا کام ہماری ثقافتی اور کلچر کو پروموٹ کرنا ہے۔ ایک ادارہ ایران میں ایک سعودی عرب میں اگر پاکستان اور دیگر ممالک مل کر ان اداروں کو ایکٹویٹ کریں اور فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں تو ہوسکتا ہے مسلم اُمہ کو کامیابی حاصل ہو ۔مسلم لیگ نون کےسینیٹرجنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ امریکا یہ سمجھتا ہے کہ یونیپولر ورلڈ کا بادشاہ ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اسکی بادشاہی خطرے میں ہے ۔ مڈل ایسٹ میں چاہتے ہیں اسرائیل کے ہاتھ میں طاقت ہو اور ساؤتھ ایشیا کے اندر انڈیا کو چائنا اور پاکستان کے خلاف استعمال کیا جائے ان حالات میں مسلم دنیا کے اتحاد کی ضرورت ہے ۔ او آئی سی کی میٹنگ ہو رہی ہے اس میں امید ہے کہ ہم صورتحال کو بہتر کرنے کے بجائے بدتر نہ کردیں اس میں اسٹیٹ مین ویژڈم چاہیے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں