Home / اہم خبریں / انرجی ڈرنکس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے خطرناک ہے، ماہرین

انرجی ڈرنکس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے خطرناک ہے، ماہرین

کراچی (نیوزکلک) مارکیٹ میں دستیاب انرجی ڈرنکس آپ کو وقتی طور پر تو آپ کو بھرپور توانائی فراہم کر سکتے ہیں لیکن ان کے بڑھتے ہوئے استعمال پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا ہے کہ ان میں صحت کیلئے نقصان دہ اجزاء شامل ہیں۔ جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ کیفین سے بھرپور انرجی ڈرنکس دھڑکن بے ترتیب کرنے کے ساتھ ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتی ہیں۔ تھامس جے لانگ اسکول آف فارمیسی کے پروفیسر سچن شاہ کا کہنا ہے کہ انرجی ڈرنکس کے استعمال سے دل کے سکڑنے اور پھیلنے کا عمل خراب ہو جاتا ہے تاہم ایسے افراد جو انرجی ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں اور مخصوص نوعیت کی دوائیں بھی استعمال کرتے ہیں ان میں Arrythmia کی بیماری بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوائوں کی طرح صارفین کے استعمال کی پراڈکٹس اور سپلیمنٹس پر اُس انداز سے تجربات نہیں ہوتے جس انداز سے دوائوں پر کیے جاتے ہیں۔ انرجی ڈرنکس بنانے والوں نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ان کی ڈرنکس میں ایسے اجزا

ہوتے ہیں جو روزمرہ کے کھانوں میں شامل ہیں۔ ان میں کیفین، وٹامن بی، قانوناً استعمال ہونے والے اسٹیمیولنٹس جیسا کہ گوارانا (یہ ایسا پودا ہے جو امیزون کے جنگلات میں پایا جاتا ہے)، مچھلیوں اور گوشت میں پایا جانے والا ٹارین نامی امائنو ایسڈ اور توانائی کو چربی میں تبدیل کرنے والا مواد ایل کارنیٹائن شامل ہیں۔ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر روچیسٹر سے تعلق رکھنے والی خوراک کی ماہر ڈاکٹر کیتھرین زیراتسکی کہتی ہیں کہ تشویش اس بات پر ہے کہ اگرچہ یہ تمام اجزاء روزمرہ کے کھانے کی چیزوں میں شامل ہیں لیکن ڈرنکس میں ان کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے میک گورن میڈیکل اسکول کے ڈاکٹر جان ہیگنز کیتھرین کی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کا کہنا ہے کہ یہ ڈرنکس عوام کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس نے ہدایت کی ہے کہ بچے ان ڈرنکس کا استعمال نہ کریں۔ اس صورتحال کے باوجود دنیا بھر میں انرجی ڈرنکس کی طلب بڑھ رہی ہے اور توقع ہے کہ 2021ء تک ان کی فروخت 61؍ ارب ڈالرز تک جا پہنچے گی۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں