Home / اہم خبریں / انتظار کی گھڑیاں ختم، کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، ورلڈ کپ کا آج سے آغاز

انتظار کی گھڑیاں ختم، کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، ورلڈ کپ کا آج سے آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شائقین کرکٹ کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں ۔کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، ورلڈکپ جمعرات سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا مدمقابل ہونگے۔کرکٹ فیور14جولائی تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے مین بدھ کو لندن میں ملکہ برطانیہ اور ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے دس کپتانوں کے درمیان ملاقات اور فوٹو سیشن کے بعد بکنگھم پیلس کے قریب لندن مال میں پروقار افتتاحی تقریب میں 2019کے ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔افتتاحی تقریب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی خطاب کیا۔شاہی محل کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعداد اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی موجود تھی۔ملالہ نے کہا کہ مجھے بچپن سے کرکٹ کا شوق تھا۔ملالہ نے سبز رنگ کی شرٹ پہن کر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ چاچا کرکٹ بھی افتتاحی تقریب میں توجہ کا مرکز رہے۔عالمی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کرکٹ 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں اظہر علی کے ہمرا پاکستان کی نمائندگی کی۔افتتاحی تقریب کو اوپننگ

پارٹی کا نام دیا گیا تھا ۔ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو ہرانا آسان نہیں ہے۔ بھارت ،پاکستان اور میزبان انگلینڈ بھی بڑی ٹیم ہے جو ٹورنامنٹ جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ملکہ برطانیہ سے ملاقات کرنے والے کپتانوں میں سرفراز احمد بھی موجود تھے اس موقع پر سوشل میڈیا پر سرفراز احمد نے کہا کہ یہ لمحات میری زندگی کے یادگار لمحات ہیں ۔ورلڈ کپ کو رقص و موسیقی کا تڑکا لگایا گیا۔ لندن مال میں شاندار افتتاحی رنگارنگ تقریب سجائی گئی ۔انگلش کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ ہم ایونٹ کےلئےبہت پرجوش ہیں، ویرات کوہلی ہمارےانگلینڈمیں بےشمارفینز ہیں، جس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے کپتان نے بھی جیت کی امیدوں کا اظہار کیا۔ورلڈ کپ کی سرپرائز تقریب کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی تھیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے 4 ہزار شائقین کو ایونٹ میں شریک کا پروانہ جاری کیا گیا تھا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں