Home / اہم خبریں / عید پر کراچی کا موسم کیسا ہوگا ؟

عید پر کراچی کا موسم کیسا ہوگا ؟

عید الفطر کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق عید کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع موسمیات کے مطابق عید الفطر کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی اور 15 جون کے بعد شہر کا موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا، جبکہ مون سون کا آغاز جولائی میں ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال شہر میں مون سون کی بارشیں نہ بہت زیادہ اچھی ہونگی اور نہ بہت ہی کم ہونگی۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں