Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / عمران اور مودی کی 13 جون کو ملاقات کا امکان

عمران اور مودی کی 13 جون کو ملاقات کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ کلک ) نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں گو کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تاہم نریندر مودی اور عمران خان کے درمیان ملاقات 13یا 14 جون کو کرغیزستان میں متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کے مطابق دونوں رہنماؤں میں یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سائیڈ لائن کا حصہ ہوگی۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد بھارتی ہم منصب کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہو گی جسے پاکستان اور بھارت کے دمیان بات چیت کیلئے بڑا بریک تھرو قرار دیا جارہاہے ۔بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے حکام کے درمیان اس میٹنگ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ اس ملاقات کے موضوع کا فیصلہ کیا جا سکے ۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر ٹیلیفون کر کے مبارب باد دی تھی ۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں