Home / اہم خبریں / آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی میں لیاری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے آئی سی آئی پل پر کئی گھنٹے احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی ، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر صبح کے اوقات میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

آئی سی آئی پل پر علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا، ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث جناح برج سے آئی سی آئی پل جانے والی سٹرک کو ٹریفک کےلیے بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستے کی جانب موڑ دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جناح برج سے ٹریفک کو ٹاور کی جانب متبادل راستہ فراہم کیا گیا، جبکہ مرزا آدم خان روڈ سے ٹریفک کو میراں ناکہ کی جانب موڑ دیا گیا۔

پولیس نے کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد مظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک کی روانی بحال کرا دی۔

واضح رہے کہ احتجاج کے باعث کئی گھنٹوں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا جس کے باعث بیشتر افراد کو وقت پر دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا پیش آیا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں