Home / اہم خبریں / افغان رہنمائوں کیساتھ نشست میں طالبان نے فوجی انخلا ضروری قرار دیدیا

افغان رہنمائوں کیساتھ نشست میں طالبان نے فوجی انخلا ضروری قرار دیدیا

ماسکو ( /نمائندہ کلک )روسی دارالحکومت ماسکو میں افغانستان کے بعض اہم سیاست دانوں اور صوبائی رہنماؤں اور طالبان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے درمیان منگل کو ملاقات ہوئی ۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اہم سیاسی رہنما ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں 14 رکنی وفد ماسکو میں شامل ہے ۔ملاقات میں طالبان وفد کی قیادت طالبان کے سیاسی امور کے نگران اور اعلیٰ مذاکرات کار ملا بردار اخوند نے کی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق منگل کو اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے طالبان رہنما نے افغانستان میں قیامِ امن سے متعلق کسی بھی معاہدے پر اتفاق کے لیے بین الاقوامی افواج کا انخلا ضروری قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اماراتِ اسلامیہ امن چاہتی ہے لیکن اس کی جانب پیش قدمی سے قبل امن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی اور افغانستان پر سے غیر ملکی قبضہ ختم کرنا ہوگا۔منگل کو طالبان سے ماسکو ملاقات کرنے والے افغان سیاست دانوں کے وفد میں صدر اشرف غنی کے کئی ناقدین اورآئندہ صدارتی انتخابات میں ان کے حریف امیداواران بھی شامل ہیں۔وفد میں افغان حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے قائم کی جانے والی اعلیٰ امن کونسل کے سربراہ محمد کریم خلیلی بھی شامل تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں ہر روز درجنوں افراد لڑائی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور اب اس سلسلے کو روکنے کے لیے سنجیدہ کوشش ہونی چاہیے۔وفد میں شامل صوبہ بلخ کے سابق گورنر اور تاجک اقلیت کی نمائندہ جماعت جمعیتِ اسلامی کے اہم رہنما عطا محمد نور کا کہنا تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ طالبان قیامِ امن کی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔ افغانستان کے بارے میں روس کے خصوصی صدارتی نمائندے ضمیر کابلوف نے کہا کہ طالبان اور افغان سیاستدانوں کو افغانستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے سو سال مکمل ہونے کے سلسلے میں پروقار تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اہم سیاسی رہنما ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں 14 رکنی وفد ماسکو میں شامل ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کے چیف برائے مذاکرات اور سابق نائب وزیر برائے خارجی امور شیر محدم عباس ستانکزئی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں