Home / اہم خبریں / پنجاب اور چین کے بڑے شہروں میں اشتراک کار کو فروغ دیا جائے گا، چینی نائب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات میں فیصلہ

پنجاب اور چین کے بڑے شہروں میں اشتراک کار کو فروغ دیا جائے گا، چینی نائب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات میں فیصلہ

لاہور(نمائندہ کلک ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا- وزیراعلی اور چینی نائب صدر کی ملاقات میں صنعت ، زراعت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور چین کے بڑے شہروں کے مابین اشترا ک کار کو فروغ دیا جائے گا- وانگ چی شن کا لاہور ائر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،ہائر روبا اکنامک زون کا دورہ بھی کیا،گورنر پنجاب کی طرف سے چینی نائب صدر کے اعزاز میںعشائیہ کی تقریب بھی ہوئی،عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دو ملکوں کے نہیں بلکہ دو بھائیوں کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ ہے- وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غربت کے خاتمے کیلئےچین کے بے مثال ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے-کرپشن کے خاتمے کیلئے چین ہمارے لئے رول ماڈل ہے- پاک چین لازوال دوستی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں