Home / اہم خبریں / وادی شوال، چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پھر حملہ، جوان شہید

وادی شوال، چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پھر حملہ، جوان شہید

شوال (نیوز ایجنسیز) شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں مکی گڑھ پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، بویا کے علاقے میں نالے سے فائرنگ سے قتل کیے گئے 5؍ افراد کی لاشیں بر آمد کرلی گئیں جبکہ گزشتہ روز خارکمر چیک پوسٹ پر فائرنگ کا زخمی فوجی اہلکار فوجی گل جام شہادت نوش کرگیا ۔ علاوہ ازیں خار کمر چوکی پر حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی جس میں ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت 9؍ افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ علی وزیر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاںاسے 8دن کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں مکی گڑھ پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے سکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا ۔ آئی ایس پی کے مطابق دہشتگردی سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیٹرولنگ

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں