Home / اہم خبریں / شمالی وزیرستان حملے میں شہید اہلکار سپردِ خاک

شمالی وزیرستان حملے میں شہید اہلکار سپردِ خاک

شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار نور خان کو ضلع خیبر میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نور خان شہید کے جسدِ خاکی کو ضلع خیبر میں اُن کے آبائی علاقے ولو میلہ پہنچایا گیا۔

شہید کی نمازجنازہ میں سوات اسکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل طاہر خٹک سمیت بڑی تعداد میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں مکی گڑھ پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملےمیں ایف سی اہلکار نور خان شہید ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نور خان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا یہ حملہ مؤثر جواب سے ناکام بنا دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز ہی پیٹرولنگ کے دوران خاڑ کمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر بویا کے علاقے میں نالے سے فائرنگ سے قتل کیے گئے 5 افراد کی لاشیں بھی ملی تھیں۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں