Home / اہم خبریں / شاہ محمود قریشی سعودی عرب روانہ ہوگئے

شاہ محمود قریشی سعودی عرب روانہ ہوگئے

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وہ اپنے دورے کے دوران مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ اوراہم شخصیات سے ملاقات کریں گے، مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

گزشتہ شب ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے پر کہا تھا کہ نریندر مودی نے پاکستان کی مخالفت پر الیکشن لڑا ہے اور اب یہ توقع کرنا کہ وہ اس سے فوری پیچھے ہٹ جائیں گے اور اپوزیشن کو تنقید کا موقع دیں گے تو یہ ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی داخلی سیاست اس کی اجازت نہیں دیتی، یہ ممکن ہے کہ وہ مستقبل میں کوئی راستہ اختیار کریں گے، اگر مودی خطے کی ترقی چاہتے ہیں تو اس کے لیے پاکستان کے ساتھ مل بیٹھنا ہوگا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں