Home / اہم خبریں / ’’خان صاحب تو بڑے فقیر بن گئے ہیں‘‘

’’خان صاحب تو بڑے فقیر بن گئے ہیں‘‘

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب تو بڑے فقیر بن گئے ہیں جن کی دعا سے مودی جیت گئے۔

عمران خان کا مبارکباد کا پیغام: مودی کی جانب سے شکریہ

سکھرمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جنگی حالات میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جیت کے لیے دعا کی اور وہ الیکشن جیت گئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب عمران خان مودی سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے اسی حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان مودی کی جیت کے لیے چلہ کاٹتے رہے مگر مودی نے عمران خان کا دل توڑ دیا۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہاکہ مودی کو ابھی نندن کو رہا کرنے کی نیازی کی ادا بھی پسند نہیں آئی، عمران خان کا دکھڑا صرف مراد سعید بیان کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں بی جے پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے جس کے بعد نریندر مودی ایک بار پھر بھارت کے وزیر اعظم بننے والے ہیں اور وہ 30 مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

مودی کا حلف برداری میں عمران کو نہ بلانے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارک باد دی ہے جس پر مودی نے ایک ٹیوٹر پیغام میں عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس سب کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہیں کیا جا رہا ہے۔

بھارت کی جانب سے مودی کی تقریب حلف برداری کے لیے سارک کے دیگر رکن ملکوں کے سربراہوں کو دعوت دی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کو نہ بلانا اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوری مثبت پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں