Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / حملے کی ویڈیو اور فون کال ثبوت موجود، وفاقی وزیر

حملے کی ویڈیو اور فون کال ثبوت موجود، وفاقی وزیر

اسلام آباد (ایجنسیاں) وفاقی وزیر مواصلا ت مراد سعید نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان واقعہ کے ویڈیواور فون کال ثبوت موجود ہیں کہ کس طرح فوج کی چوکی پر حملہ کیا گیا‘ وہاں پر کس طرح کے بیانات دیئے گئے اور اس ایوان کے رکن نے کس طرح مظاہرین کواشتعال دلایا‘ وہ پوری قوم کے سامنے ہے۔ وزیرستان میں دو تین دن سے دھرنا جاری تھا‘مطالبات پورے ہونے جارہے تھے اور معاملہ بھی تقریباً حل ہو رہا تھا۔پھر اسلام آباد سے ایک رکن قومی اسمبلی کا فون گیا ،فون میں کہا گیا مسلح ہوکر چیک پوسٹ پر حملہ کردو ،پھر کچھ لوگوں کی جانیں چلی گئیں ، محمود خان اچکزئی اور محسن داوڑ تو سرحد پر خاردار تاریں لگانے کے خلاف تھے ،بلاول بھٹو کو بتایا چاہتا ہوں کہ راؤ انوار تمہارے باپ کا بہادر بچہ ہے ، بتائوں کون کون کس کس کو کہاں کہاں ملتا رہا ؟محسن داوڑ صاحب جواب دیں ورنہ ان کو بے نقاب کردوں گا‘وزیرستان کو قندوز اور قندہار بنانے کی ضرورت نہیں ہے‘آئین پاکستان کا حلف اٹھانے والے سکیورٹی فورسز سمیت آئینی اور ریاستی اداروں کا احترام کریں‘ امن

‘ترقی اورخوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں‘یہ وقت زخموں پر مرہم چھڑکنے کا نہیں بلکہ مرہم رکھنے کا ہے۔ پیر کو مرادسعید نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دیکھا جائے کہ فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں کیا گیا ؟ نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کے ساتھ کون بیٹھا تھا ۔انہوںنے کہاکہ 2009 میں پی پی پی حکومت تھی فوج نے علاقہ کلیئر کیا پھر حکومت نے ترقی کیوں نہ دی ۔انہوںنے کہاکہ ہم نیٹو سپلائی روکنے کیلئے دھرنے دے رہے تھے محسن داوڑ ڈرون حملوں کی حمایت کررہا تھا۔ہر بار ہمارے ملک میں افغانستان سے را اور این ڈی ایس کے گٹھ جوڑ سے دہشتگردی ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم بھارتی جہاز گرا رہے تھے اور یہاں ایک پارٹی کا لیڈر بھارتی موقف بیان کررہا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ ان سب کا احتساب کرنا ہوگا جنہوں نے فاٹا کو ترقی نہ دی۔مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو کو بتایا چاہتا ہوں کہ راؤ انوار تمہارے باپ کا بہادر بچہ ہے ،نقیب اللہ کی شہادت کے بعد ہی پی ٹی ایم بنی تھی۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں