Home / ہمارا شہر / اسلام آباد / اسلام آباد ہائیکورٹ، PTM پر پابندی کی درخواست، فریقین کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ، PTM پر پابندی کی درخواست، فریقین کو نوٹس

اسلام آباد( کلک نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم)پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت عالیہ نے گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پابندی کی درخواست پر متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا۔ ایک شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ادارے اپنے قوانین پر سختی سے مکمل عمل درآمد کرائیں۔ وزارت داخلہ، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو یہ ہدایت بھی کئی گئی کہ وہ اپنے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں