Home / اہم خبریں / ’’چند لوگ فاٹا میں امن عمل خراب کرنا چاہتے ہیں‘‘

’’چند لوگ فاٹا میں امن عمل خراب کرنا چاہتے ہیں‘‘

زیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ چند لوگ فاٹا میں امن اور ترقی کا عمل خراب کرنا چاہتے ہیں۔
شوکت یوسف زئی نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں واقع خاڑ کمر چیک پوسٹ پر ایک گروہ کے حملے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی ایم کے معصوم ورکروں کو ہوشیار رہنا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور قبائل نے کافی قربانیاں دی ہیں، فاٹا کے عوام کی بحالی اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ محسن جاوید مجمع کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا، چیک پوسٹ پر براہِ راست فائرنگ بھی کی گئی تھی فوجی دستوں نے اشتعال انگیزی کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا تھا، تمام زخمیوں کو علاج کے لیے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں