Home / اہم خبریں / وادی شوال میں دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

وادی شوال میں دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں مکی گڑھ پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا جوان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا یہ حملہ مؤثر جواب سے ناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پیٹرولنگ کے دوران بویا کے علاقے میں نالے سے فائرنگ سے قتل کیے گئے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ محسن جاوید مجمع کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا، چیک پوسٹ پر براہِ راست فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

فوجی دستوں نے اشتعال انگیزی کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا تھا، تمام زخمیوں کو علاج کے لیے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں