Home / اہم خبریں / ’’مریم، بلاول ملک مخالف جذبات کو ہوا نہ دیں‘‘

’’مریم، بلاول ملک مخالف جذبات کو ہوا نہ دیں‘‘

صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ کسی کوچوکیوں پرحملےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، ہرگروپ کو سیاست کرنے کا حق ہے مگر پاکستان دشمنی کا نہیں، مریم اور بلاول پاکستان مخالف جذبات کو ہوا نہ دیںوزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر، محسود اور تمام دوسرے قبائل محب وطن لوگ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک دشمن گروہ کبھی اپنی مذموم کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکتا، ملک سےمخاصمت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم اور بلاول پاکستان مخالف جذبات کو ہوا نہ دیں، وہ ملکی مفاد میں بات کریں، ملک دشمنی اور جمہوری جدوجہد میں واضح فرق کوسمجھنا چاہیے، بلاول اور مریم بی بی کے بیانات 100 فیصد قابل اعتراض ہیں، دونوں اند رسے ایک ہیں، ان کا ایشو کو ہوا دینا قابل مذمت ہے۔صمصام بخاری نےبتایا کہ چیک پوسٹ پر حملہ ملک دشمن عناصر کی شہ پر کیا گیا ، ایک چھوٹاسا گروپ سادہ لوح قبائلیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ملک دشمن گروہ کبھی اپنی مذموم کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکتا، ہمیں اپنے دشمنوں کی زبان بولنے والوں کو پہچاننا چاہیے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں