Home / اہم خبریں / لاکھوں مسلمان آج سے اعتکاف شروع کریں گے

لاکھوں مسلمان آج سے اعتکاف شروع کریں گے

رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کی ابتداء ہوگئی ہے ، اس عشرہ کو ’عشرہ نجات ‘کہا جاتا ہے، تیسرے اور آخری عشرے کی ابتداء میں لاکھوں مسلمان مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ کر دنیاوی کاموں کو ترک کرکے اللہ کی عبادت میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔
اعتکاف کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں۔بعد نماز مغرب لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔
اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے سحر و افطاری کا اہتمام اہلخانہ بھی کرتے ہیں جبکہ مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں ۔آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کرتے ہیں اور طاق راتوں میں’ لیلۃالقدر‘ کی تلاش کرتے ہیں ۔معتکفین شوال کا چاند نظر آنےکے بعد مساجد سے گھر جاتے ہیں

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں