Home / اہم خبریں / ’عمران نیا بلدیاتی نظام لا کر پنجاب میں بھی صوبہ نہ بنائیں‘

’عمران نیا بلدیاتی نظام لا کر پنجاب میں بھی صوبہ نہ بنائیں‘

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں نیا بلدیاتی نظام لانے کی بات کی اور کہا کہ اس سے صوبے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اگر ایسا ہے تو عمران خان پنجاب میں بھی وہ نظام لے آئیں اور وہاں بھی صوبہ نہ بنایا جائے۔
حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب میں عامر خان کا کہنا تھا ایم کیو ایم تعداد میں کم ضرور ہوئی ہے لیکن وزن میں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے سات ووٹوں سے ہی پی ٹی آئی نے حکومت بنائی۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں