Home / اہم خبریں / سکیورٹی گاڑیوں کا ذاتی استعمال ،نیب ٹیم کل نوازشریف سے تحقیقات کریگی

سکیورٹی گاڑیوں کا ذاتی استعمال ،نیب ٹیم کل نوازشریف سے تحقیقات کریگی

لاہور( کلک نیوز)سکیورٹی گاڑیاں ذاتی استعمال کرنے کے معاملہ پر نیب کی تفتیشی ٹیم پیرکونوازشریف سے تحقیقات کریگی۔ ہائی سیکورٹی گاڑیوں کی انکوائری میں شاہدخاقان عباسی کابیان قلمبند کیا جاچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گاڑیوں کے ذاتی استعمال کے معاملے پر نیب کی تفتیشی ٹیم پیر کو نوازشریف سے تحقیقات کریگی، نیب ٹیم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کریگی، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اورمریم نوازنے استعمال کیں،جرمنی سے 33بلٹ پروف گاڑیاں غیر قانونی خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016کے مہمانوں کیلئے تھیں، 33 میں سے 20 گاڑیاں نوازشریف نے اپنے قافلے میں شامل کیں۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں