Home / اہم خبریں / بلاول کا ایڈز کے مریضوں کیلئے مفت علاج کا اعلان

بلاول کا ایڈز کے مریضوں کیلئے مفت علاج کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کے لئے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کو خطرناک مرض سمجھا جاتا تھا،اب ایڈز اور ایچ آئی وی قابل علاج بیماری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں ایڈز کی وبا نہیں ہے۔ ایچ آئی وی وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے میڈیا نے لوگوں میں خوف وہراس پیدا کیاہے۔ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہانہیں چھوڑ سکتے انہیں زندگی بھر مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایچ آئی وی کے علاج کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو انڈومنٹ فنڈ بنانے کی ہدایت کر دی ہے، بیماری کی زد میں آنے والوں کے لیے علاج کی سہولت پہنچانی ہوگی تا کہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی بیماری کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ معصوم بچوں کے نام اور تصاویر میڈیا پر نشراور شائع کی گئیں یہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتیں ہوں یا سیاسی ہمیں مل کر ایچ آئی وی کا مقابلہ کرنا ہے، کسی نے جان بوجھ کر ایچ آئی وی کو نہیں پھیلایا، ہماری کوشش ہے کہ اسکریننگ کو اور مؤثر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے حوالے سے متنازع بیان پر وفاقی وزیر کو ہٹایا جائے، ایچ آئی وی کا مسئلہ صرف سندھ کا نہیں پورے پاکستان کا ہے، متاثرہ بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں