Home / اہم خبریں / — سٹی پولیس آفس کے نیو بلاک میں پکار15مرکزکا افتتاح

— سٹی پولیس آفس کے نیو بلاک میں پکار15مرکزکا افتتاح

گوجرانوالہ( منیر مغل سے)ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی اور سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے سیف سٹی اتھارٹی کے اشتراک سے سٹی پولیس آفس کے نیو بلاک میں پکار 15مرکز کا افتتاح کر دیا۔اس بابت سی پی آفس کے کانفرنس ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن علی وسیم، ایس پی صدر ڈویژن آصف امین، ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ او ز پولیس ترجمان محمد عمران گجر توقیر عباس سپروائزر پکار 15(سیف سٹی اتھارٹی)عمران احمد چوہان انچارج پکار 15 ودیگر پولیس افسران اور صحافی حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو کم کرنے کے لیے اور کسی بھی شہری کے ساتھ پیش آنے والے اچانک حادثہ یا ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15پر اطلاع دینے سے فوراََ چند منٹوں میں پولیس جائے وقوعہ پر رپورٹ کرے گی اور وقوعہ کی بابت فائنل فیڈ بیک بھی دے گی۔تمام پولیس ورک کی نگرانی بذریعہ پکار 15مرکز اورلاہور سیف سٹی کی جائے گی۔علاوہ ازیں پراجیکٹ کے فیوچر سکوپ کے تحت پولیس ایمر جنسی، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور ٹریفک حادثہ کی صورت میں بھی بذریعہ پکار 15مددلی جا سکے گی۔ ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ پکار 15جنوبی ایشیا ء اور پاکستان میں اپنی طرز کا واحد اور منفرد پولیس مرکز ہے جس کے ذریعے فی الفور رسپانس دیا جا سکے گا۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ پکار 15کا مقصد تمام ڈیٹا کو سینٹرلائز کرکے کرائم کا تجزیہ کرنا ہے اورپکار 15کے ذریعے علاقہ وائز ہونے والے کرائم کو چیک کرکے کرائم کنٹرول کرنے میں جدت آئے گی۔ سی پی او نے آخر میں کہا کہ اس سسٹم کے تحت پولیس اور عوام کے درمیان موجود خلیج کو دور کرنے میں بھی بڑی مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں