Home / اہم خبریں / تھانہ کھیالی کی منشیات فروشوں، غیر قانونی تیل فروخت کرنے والوں اورموٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون۔

تھانہ کھیالی کی منشیات فروشوں، غیر قانونی تیل فروخت کرنے والوں اورموٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون۔

گوجرانوالہ(دلاور ورک سے )سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں انسداد جرائم کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔سی پی او کے احکامات کے پیش نظر ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل نے ڈی ایس پی کھیالی نوازسیال کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ کھیالی انسپکٹر سجاد علی کی قیادت میں پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ٹیموں نے نہایت مہارت اور سائنٹیفک انداز سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سابقہ ریکاڈ یافتہ منشیات فروش ناظم، موٹرسائیکل چورگینگ تین ملزمان آفتاب، علی حیدر،ابرار اور وقاص کو جبکہ غیر قانونی تیل فروخت کرنے والے مدثر، مبین اور بشیر کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے دورانِ تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 1500گرام چرس،02عدد آئل مشینیں،01عدد موٹر سائیکل،01عدد رکشہ 45000/-روپے نقدی برآمد کر لی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرمعین مسعود کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مال و جان کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔ سی پی او نے کہا کہ منشیات فروشوں، شرپسند عناصر اور چوروں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کرواتے ہوئے سخت سزا دلوائیں گے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں