Home / اہم خبریں / بیلجیم: ریجنل ، فیڈرل و یورپین پارلیمنٹ کےانتخابات کل ہونگے

بیلجیم: ریجنل ، فیڈرل و یورپین پارلیمنٹ کےانتخابات کل ہونگے

بیلجیم میں ریجنل ، فیڈرل اور یورپین پارلیمنٹ کے ممبران کے انتخاب کے لئے ووٹ 26 جون کو ڈالے جائیں گے۔

یہ انتخابات ہر 5 سال کے بعد منعقد ہوتے ہیں اور بیلجین قانون کے تحت ہر شہری پر ووٹ ڈالنا لازم ہے، جس کے تحت شہری یورپین پارلیمنٹ کے 21 وفاقی پارلیمنٹ کی 150 اور برسلز کی ریجنل پارلیمنٹ کے 89 ارکان کا انتخاب کریں گے۔

برسلز کی ریجنل پارلیمنٹ میں فرنچ ارکان کی تعداد 72 جبکہ 17 ارکان کا تعلق ڈچ کمیونٹی سے ہوتا ہے۔ اسی دوران سینٹ کے 50 ارکان کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا۔

بیلجیم: ریجنل ، فیڈرل و یورپین پارلیمنٹ کےانتخابات کل ہونگے
الیکشن میں اس مرتبہ بڑی پارٹیوں کے امیدوار کے طور پر کئی پاکستانی بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں خواتین کی تعداد گذشتہ الیکشنز کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔

برسلز کی ریجنل پارلیمنٹ کے لئے سوشلسٹ پارٹی نے محمد عامر نعیم MR نے امین الحق اور Open- VLD نے لامیہ خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے،جبکہ شیراز رفیع اور عطیہ لون بھی ان اتخابات میں امیدوار ہیں۔

ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

علاوہ ازیں اپنی انتخابی حمایت کیلئے منعقد کردہ آخری افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار عامر نعیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

بیلجیم: ریجنل ، فیڈرل و یورپین پارلیمنٹ کےانتخابات کل ہونگے
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز سماجی کارکن حاجی وسیم اختر، سماجی راہنما سردار صدیق خان، پختون ایسوسی ایشن کے صدر ریاض خان، مرزا عمران بیگ، چوہان برادری کے رہنما عرفان بابر اور دیگر نے عامر نعیم کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

اس موقع پر سوشلسٹ پارٹی کے فیڈرل اور ریجنل پارلیمنٹس میں پہلے نمبر کے امیدواران بھی موجود تھے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں