Home / اہم خبریں / بلاول بھٹو نے عمران خان کو بلیک میلر قرار دے دیا

بلاول بھٹو نے عمران خان کو بلیک میلر قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو بلیک میلر قرار دے دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی وڈیو لیک کیے جانے کو وزیراعظم کا بلیک میلنگ کا حربہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بات پرویز خٹک اور اتحادیوں پر آئی تو عمران خان بلیک میلنگ پر اتر آئے، وہ وڈیو لیک کر نے پر حکومت وقت وزیراعظم اور ان کے معاونین خصوصی کی مذمت کرتے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ خان صاحب نیب کو دباؤ اور دھمکی سے چلانے کے لیے بلیک میلنگ تک چلے گئے ہیں،وزیراعظم کے 2 معاونین خصوصی کے ذریعے وڈیو کا میڈیا پر آنا محض اتفاق نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی ذاتیات کی سیاست نہیں کی، ہم کو صرف چیئرمین نیب کے انٹرویو پر اعتراض ہے۔

About clicknewslive

Check Also

: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لانے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسلام آباد کلک رپورٹر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے …

Leave a Reply

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں