Breaking News
Home / کالمز / آج کے کالمز / آرٹیکل 25لاکھ کی منشیات اور سوشل میڈیا

آرٹیکل 25لاکھ کی منشیات اور سوشل میڈیا

معاشرے میں امن و سکون کو تباہ کرنے اور بد امنی پھیلانے اورکسی بھی قوم کاکلچر تباہ کرنے کے لئے نوجوان نسل کو ٹارگٹ کیاجاتا ہے۔ نوجوان نسل کسی بھی معاشر ے کا حسن اور مان ہوتے ہیں۔ اگر یہ حسن ماند پڑ جائے تو ایک نہیں کئی نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں۔افسو س کی بات ہے کہ ان نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے سمیت ملک و قوم کی آبرو داؤ پر لگانے کے لئے ہمارے اپنی ہی ان گھناؤنے فعل میں ملو ث ہیں۔ مثبت ادبی مواد اپ لوڈ کرنے کی بجائے اس چینل کو بھی منفی معنوں میں لیا جا رہا ہے اور نوجوان خطرناک اسلحہ سے فائرنگ کرتے،ون ویلنگ کرتے اور دیگر منفی سرگرمیوں کو پروموٹ کرتے نظر آتے ہیں۔یہ سب چیزیں ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے کوئی اچھا شگون نہیں ہیں۔ اس امر سے منفی جذبات پروموٹ ہوتے ہیں اور معاشرے میں بد امنی پھیلتی ہے۔
ضلعی پولیس نے سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کی ہدایت پر سوشل میڈیا پرون ویلنگ، ہوائی فائرنگ سمیت اسلحہ کی نمائش اور دیگر منفی سرگرمیوں کے انسداد کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔مزید براں منشیات کے ڈیلروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سی پی او کی ہدایات پرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر ڈویژن و ایس ایس پی آپریشنز آصف امین اعوان،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی و سول لائنز ڈویژن عبدالقیوم گوندل اور ڈی ایس پی سی آئی عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سی پی او کی جانب سے وا ضح ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کلچرکو پروموٹ کرنے والے عناصر سمیت منشیات کے ڈیلروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ مزید براں عام زندگی میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے شر پسندوں کے خلاف بھی وسیع پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اسی تناظر میں ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے منشیات فروشوں اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے و الے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔سب انسپکٹر بلال فاروق، اے ایس آئی محمد عثمان، وکالد حسین، سلطان محمود اور محمد شعیب و دیگران پر تشکیل دی گئی ٹیموں نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اپروچ روڈ پلی والا چوک پیپلزکالونی پر خفیہ ناکہ بندی کے دوران حسن ولی پٹھان سکنہ ننگر ہار افغانستان حال پشاور جب کہ کشتی سٹاپ سے دوسرے ملزم کا نام عاشق سکنہ ونیہ موڑ سیالکوٹ روڈ کو گرفتار کیاہے۔ملزمان کے قبضہ سے پچیس لاکھ روپے مالیت کی بین الاقوامی معیار کی پانچ سو گرام سے زائد آئس، گیارہ سو گرام سے ز ائد ہیرؤئن اور چھ کلو گرام کے قریب چرس برآمد ہوئی ہے۔ دوران ابتدائی تفتیش ملزم حسن ولی نے انکشاف کیا کہ وہ افغانستان کا رہائشی ہے اور ان دنوں پشاور میں مقیم ہے۔ منشیات گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ گوجرانوالہ میں منشیات کی سپلائی دینے آیا تھا۔ دوسرا ملزم عاشق بھی مقامی سطح پر منشیات کی ڈیلری کرتا ہے
مزید براں سی آئی اے نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور منفی رحجانات کو فروغ دینے میں ملوث پانچ ملزمان امتیاز، آفتاب وغیرہ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان سے رائفلیں اور پسٹل برآمد کر کے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ملزمان نے اسلحہ سمیت ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیں جس سے معاشرے میں منفی جذبات کو پنپنے میں مدد ملی۔گرفتار ملزمان نے دو ران تفتیش انکشاف بھی کیا کہ سوشل میڈیا پر جرائم پیشہ عناصر کی منفی سرگرمیوں کو دیکھ کر ان میں بھی تحرک پیدا ہوئی اور انہوں نے اسلحہ سمیت ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔
ملزمان کی گرفتاری پرسٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ ضلع کو منشیات کی سپلائی روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ہر صورت منشیات کا خاتمہ کر تے ہوئے نوجوان نسل کو تحفظ فراہم کریں گے۔ منشیات نوشوں کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں پر زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا کے حوالے گرفتار ملزمان کی بات کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش سے نوجوان نسل جرائم کی طرف راغب ہو رہی ہے جو معاشرے میں شدید بگاڑ کا باعث بن رہی ہے۔ اسلحہ کلچر نے نوجوان نسل کو مستقبل تباہ کر دیا ہے والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کی سر گرمیوں سے آگاہ رہیں۔
قارئین کرام! نوجوانوں کو معاشرے کے برے عناصر اور ان کے قبیح اثرات سے بچانے کے لئے ان کی حفاظت نہایت ضروری ہے۔معاشرے کے ہر فرد کو اس ضمن میں اپنا اپنا کر دار ادا کرنا ہو گا۔سب سے بڑی ذمہ داری والدین کی ہے کہ وہ ان کی سوشل سر گرمیوں پرکڑی نظر رکھیں۔ ان کے موبائل فونز اور سوشل میڈیا پر بنائے گئے ان کے اکاؤنٹ بھی چیک کرتے رہا کریں۔ بچوں کا حلقہ احبا ب اور محلہ میں ان کی بیٹھک بھی نظر میں رکھیں۔بچے ایسی نرسری ہوتے ہیں جن کو وقت اور موسم کے لحاظ سے مناسب دھوپ، چھاؤں اور پانی کی ضروری ہوتی ہے۔ ذرا سی کوتاہی اس نرسری کو تباہ و برباد کر سکتی ہے۔ اس فریضے کو والدین سے بڑھ کر کوئی اور ادا نہیں کر سکتا۔

About clicknewslive

Check Also

— تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی شاندار کاروائی طارق عرف طاری موٹر سائیکل چور گینگ کے 05ارکان گرفتار۔

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں