Breaking News
Home / کالمز / آج کے کالمز / نور محمد ۖ اور صوفی جی شربت والے

نور محمد ۖ اور صوفی جی شربت والے

جسم میں درد کی شکایت لے کر میں ان کے دوا خانہ میں حاضر ہوا تو بَلاکالطف و کرم پایا ۔قابل ِتعریف ماحول میں پرسکون لمحات گزارے ۔تشخیص کے بعد مجھے دوا کے ساتھ ساتھ دعا بھی دی گئی اور شربت کی بوتلوں کا تحفہ بھی۔میں اطمینانِ قلب کے ساتھ واپس آیا ۔اللہ کی رحمت سے درد کافور ہوا اور میرے ہاتھ حکیم صاحب کے حق میں درازی عمر و صحت و عافیت کے لئے بلند ہوئے ۔لوگ حکیم صاحب کو ”صوفی جی شربت والے” کے نام سے جانتے ہیں ۔ جب کہ اصل نام محمد جمیل عاصی ہے ۔میرے دیرینہ ہمدم ہیں ۔ دور حاضر میں حکمت کے باوا آدم ہیں اوراپنے نسخہ جات سے لوگوں کو مستفیض کر رہے ہیں ۔ دوا کے ساتھ دعا بھی کرتے ہیں ۔ نسخہ جات ، عرقیات ، مربہ جات، معجونیات اور ہربل ادویات میں خاصہ علم رکھتے ہیں ۔ دوا کے ساتھ ساتھ مریض کو کمال کی پندو نصائح کرتے ہیں ۔صحت کا خیال رکھنے کی تلقین کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔عاصی صاحب فرماتے ہیں کہ صحت برقرار رکھنے کے لئے وقت پر کھانا پینا، روزانہ ورزش کرنا، دوپہر کے وقت سکون کرنا اور صبح کی سیر کرنا، کثرت جماع سے پرہیز، تازہ ہوا میں سانس لینا، وقت پر بیدار ہونا، متوازن خوراک کھانا نہایت ضروری ہے ۔ فرماتے ہیں کہ شیطانی اثر زائل کرنے کے لئے کھانا بسم اللہ پڑھ کر شروع کریں اور الحمداللہ پر ختم کریں ۔ دماغی سکون اور تندرستی کے لئے زیادہ گرم اور زیادہ ٹھنڈا نہ کھائیں ۔چبا چباکر کھائیں ۔ زبان کے ذائقے کے لئے صحت خراب نہ کریں ورنہ زبان کوکڑوی ادویات کھانے کا ذائقہ چھکنے میں دیر نہیں لگے گی۔ موٹاپا سے بچنے کے لئے معدہ کا ایک حصہ طعام کے لئے ، ایک حصہ پانی کے لئے اور ایک حصہ سانس کے لئے چھوڑا جائے ۔ معدہ تمام امراض کا گھر اور پرہیز تمام دواؤں کا سر ہے ۔ اچھی صحت کے حوالے سے حکیم صاحب کے پندو نصائح نہایت مفید ہیں ۔ بحالی صحت کے لئے مجھے بھی ان کی جانب سے تحفہ میں دئیے گئے عرقیات اور شربت استعمال کرنے کا موقع ملا ہے ۔روح کو تازگی د ینے کے ساتھ ساتھ جسم میں توانائی بھی بحال کرتے ہیں ۔ممنون ہوں حکیم صاحب کا جنہوں نے تحائف دینے کی رِ یت کو زندہ رکھا اورمجھے مقوی شربت کا تحفہ دیا۔ اللہ کرے ان کا دوا خانہ قائم اور ان کو وجود دائم رہے اور یہ محبتیں تا دمِ آخرقائم رہیں ۔ آمین دھلے کے رہائشی ڈاکٹر منور حسین کے نام سے کون واقف نہیں ۔ہر سال لاکھوں روپے خرچ کر کے” نور محمدۖ”کے نام سے پھولوں کا گلدستہ شائع کرواتے ہیں نہایت قیمتی اوراق کا حامل یہ تحفہ اپنی مثال آپ ہے ۔ ہر سال نیا ایڈیشن دوستوں میں تقسیم کرتے ہیں۔یہ گلدستہ مختلف درود شریف کا مجموعہ ہے اور افادیت اور خیر و برکت کے حوالے سے اپنی مثالی ضخامت لئے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر صاحب ہر اشاعت دوستوں میں مفت تقسیم کرتے ہیں اور بدلے میں صرف دعاؤں کے طالب ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب درود شریف کی برکت کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ درود شریف چہرے کا نور ، دل کا سرور، نماز کی پابندی ، تہجد کی توفیق، تلاوت کا شوق، گناہوں سے نفرت ، نیکی کی توفیق،روح کی طاقت ، رزق کی برکت ، زندگی کا سکون ،فتنوں کی حفاظت، دعاؤں کی قبولیت ، دین سے محبت ، ایمان پر خاتمہ ، قبر کی روشنی ، درجات کی بلندی ، رسول پاک ۖ کی شفاعت اورجنت کے حصول کا موجب بنتا ہے۔عظمت رسول ۖ پر جان قربان کرنے والے ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ دنیا کا مال دنیا میں ہی رہے گا۔ اعمالِ صالح ہی آخرت کے سفر میں ساتھ جائیں گے ۔ رسول کریم ۖ کی محبت میں جینا اور مرنا ایک مسلمان کی شان ہے ۔ مجھے بھی درجنوں گلدستے تحفہ میں لے کر اپنے دوستوں میں تقسیم کرنے کا موقع ملا ہے ۔ ہر دوست نے تعریف کے ساتھ ساتھ دعا بھی دی ہے ۔ قارئین کرام ! دوسروں کے لئے جینا ہی اصل زندگی ہے ۔وہی زندگی اور لمحات قابلِ تحسین ہے جو بزرگوں اور اچھے دوستوں کے قرب میں گزارے جائیں ۔ خوشیاں تقسیم کرنے سے بڑھتی ہیں ۔ دست ِشفقت درازکرنے سے غم ٹلتے ہیں ۔حسنِ ظن ہی اصل زندگی ہے ۔کسی کا برا سو چ کر ہم خواہ مخواہ اپنے خوشیوں کا اکاؤنٹ کمزور کر لیتے ہیں ۔ آپس میں تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے تحائف دیتے رہا کریں ۔ سنت نبوی ۖ بھی ہے اور اخلاقیات کا ایک روشن پہلو بھی ۔تحائف محبت بڑھانے کے لئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ آپس میں محبت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے ۔ آیئے آپس میں تحائف دینے کے رواج کو فروغ دیں ۔یہ رِیت ہماری روایت کاحصہ بھی ہے اور ہمارے دین کا اہم جزو بھی۔

About clicknewslive

Check Also

نجی اسکولوں کی فیسوں کا معاملہ، فریقین 26 ستمبر کو طلب

لاہور ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی کےخلاف درخواست پرفریقین کے وکلاء …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلک نیوز سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں